Home / Learning / اپنے بیٹے کو والد صاحب کی انوکھی نصیحت

اپنے بیٹے کو والد صاحب کی انوکھی نصیحت

سگریٹ نوشی سے بچو.

بیوی کے انتخاب ميں بہت دور اندیشی سے کام لو کیونکہ تمہاری خوشی یا غمی کا دارو مدار 90% اسی پر ہوتا ہے.

بہت سستی چیزیں مت خریدو.

بچوں کو اپنے مزاج اور پسند کے مطابق جینے دو، انهیں بالکل اپنے جیسا بنانے کی کوشش مت کرو.

تنقید کرنے والوں کے پیچھے پڑ کر اپنا وقت برباد مت کرو

کسی سیاست دان پر کبھی اعتماد مت کرو.

جب کسی سے گاڑی ادھار لو تو پورا تیل بھر کر ہی واپس کرو.

موبائل کہیں تمہاری زندگی کے خوبصورت لمحات ميں خلل انداز نہ ہو کیونکہ موبائل تمہاری اپنی راحت و سکون کے لئے ہے نہ کہ دوسرے کی.

کام مکمل کرنے سے پہلے مزدوری نہ دو.

جو تم سے زيادہ مالدار یا غریب ہو اس کے سامنے اپنی دولت کا تذکرہ نہ کرو.

دوستوں کو قرض دینے ميں محتاط رہو کیونکہ ممکن ہے قرض اور دوستی دونوں سے ہاتهہ دھو بیٹھو.

مخاطب سے اس کی تنخواہ کے متعلق مت پوچھو.

ہرچیز لکھ لیا کرو. اپنے دماغ پر ہمیشہ بھروسہ مت کرو.

بچے کو سزا اس کے جرم کے مطابق دو.

قرض اسے دو جو بغیر مانگے واپس کر دے.

ہر کوئی تعریف پسند ہوتا ہے اس لئے کسی کی تعریف کرنے ميں بخیلی نہ کرو.

کسی سے اختلاف یا بحث و مباحثے کے وقت اپنے اخلاق اور سلیقہ مندی کا دامن نہ چهوڑو.

اپنے علم کو پھیلاؤ اور لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچاو کیونکہ ہمیشہ زندہ رہنے کا یہی واحد راستہ ہے.

اپنی ذاتی یا مالی تفصیلات کا اظہار بقدر ضرورت ہی کرو.

اگر کوئی تمہارے دوست کی تعریف کرے تو اپنے دوست سے ضرور اس کا ذکر کرو.

اگر کوئی تمہارے ساتھ بدسلوکی کرے تو تم اس کے بچے کے ساتھ احسان کر کے اسے سبق سکھاؤ.

شادی اس سے کرو جو مال و دولت میں تمہارے برابر یا تم سے کمتر ہو.

کوئی چیز جب تمہیں دو بار ادھار لینے کی ضرورت پڑے تو وہ چیز بازار سے خرید لو.

روزانہ آدھا گهنٹہ چہل قدمی کرو.

تمہاری گهڑی وقت سے پانچ منٹ آگے رہنی چاہیے.

تصنع اور بناوٹ سے دور رہو.

معمولی چیزوں میں بحث و تکرار مت کرو.

کسی کے ساتھ احسان کرو تو بھول جاؤ بدلے میں حسن سلوک کی امید مت رکھو

جہاں بھی رہو وہاں اپنا اچھا اثر چهوڑنے کی کوشش کرو.

دعاوں کا طالب

984 total views, 1 views today

About hitech4you

I'm a well professional designer & website developer with good experience of 3 years.

Check Also

How to delete Facebook account permanently

Facebook is best social platform to connect people with each other, share his/her feelings and …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *